آغاز محبت کے مزے اور ہی کچھ تھے
ہر دم رہِ پُر خوار سے وابستہ رہاہوں
میں عشق کے اصرار سے وابستہ رہاہوں
پوچھے تو کوئی ہم سے شب غم کی وحشتیں
صدیوں میں غم یار سے وابستہ رہا ہوں
غم دیتے ہوئے غم کا مداوا بھی ہو گئے
کچھ ایسے بھی غمخوار سے وابستہ رہاہوں
برسوں ترا منظور نظر ہوتے ہوئے بھی
اک اجنبی آزار سے وابستہ رہاہوں
آغاز محبت کے مزے اور ہی کچھ تھے
اکثر ترے دیدار سے وابستہ رہاہوں
خیر! آپ بھی فیضی کہیں وابستہ رہے ہوں
لیکن میں درِ یار سے وابستہ رہاہوں
آپ کا:.فرازفیضی...9326187516
Angela
09-Oct-2021 09:46 AM
👌👌👌👏👏👏
Reply
Supriya Pathak
18-Sep-2021 12:01 PM
Nice faizi saaab
Reply
Faraz Faizi
19-Sep-2021 11:32 AM
ذرہ نوازی نازیہ صاحبہ♥♥♥
Reply
آسی عباد الرحمٰن وانی
18-Sep-2021 08:58 AM
Bht khoob pyaare
Reply
Faraz Faizi
19-Sep-2021 11:32 AM
شکریہ دُلارے♥♥♥
Reply